چین – امریکہ تعلقات کی بہتری کو فروغ دیا جائے گا ، چینی وزیر خا رجہ
بیجنگ ()
چین کے نئے وزیرخارجہ چھن گانگ نے امریکی وزیرخارجہ اینٹونی بلنکن سے ٹیلی فونک بات چیت کی۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چھن گانگ نے اپنی الوداعی بات چیت میں امریکہ میں متعین چینی سفیر ہونے کی حیثیت سے اپنی اور اینٹونی بلنکن کی پر خلوص ، جامع اور تعمیری ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ مستقبل میں قریبی پیشہ ورانہ تعلقات برقرار رکھے جائیں گے اور چین – امریکہ تعلقات کی بہتری کو فروغ دیا جائے گا ۔ دونوں نے ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارک باد بھی دی۔
چین – امریکہ تعلقات کی بہتری کو فروغ دیا جائے گا ، چینی وزیر خا رجہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

