Friday, May 17, 2024
ہومشوبزپاکستان کے سینئر اداکار طلعت اقبال انتقال کر گئے

پاکستان کے سینئر اداکار طلعت اقبال انتقال کر گئے

کراچی (آئی پی ایس )ماضی کے معروف اداکار طلعت اقبال انتقال کر گئے،طلعت اقبال ناسازی طبیعت کے باعث امریکا کے ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔طلعت اقبال نے 70 اور 80 کی دہائی میں کئی ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کیے اور فلموں میں بھی کام کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طلعت اقبال امریکہ میں مقیم تھے ، وہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں رہائش پذیر تھے ۔گزشتہ دنوں ان کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ چند ہفتے قبل ان کی بیٹی کا انتقال ہوا تھا جس کے بعد ان کی طبیعت مزید خراب ہوگئی ۔ واضح رہے کہ طلعت اقبال نے 70 اور 80 کی دہائی میں کئی ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کیے اور فلموں میں بھی کام کیا۔اپنے کیریئر کے دوران طلعت اقبال نے کئی پاکستانی فلموں میں بھی کام کیا۔ان کی اہلیہ سنبل طلعت اقبال بھی ٹی وی میں اپنے کام کی وجہ سے جانی جاتی تھیں جو 2014 میں کینسر کے باعث امریکا میں انتقال کرگئی تھیں۔طلعت اقبال طویل عرصے سے امریکا میں مقیم ہیں اور ان کے 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔