Saturday, July 27, 2024
ہومشوبزشہنشاہ ظرافت منور ظریف کو مداحوں سے بچھڑے 48 برس بیت گئے

شہنشاہ ظرافت منور ظریف کو مداحوں سے بچھڑے 48 برس بیت گئے

لاہور(آئی پی ایس ) شہنشاہ ظرافت کا خطاب پانے والے نامور کامیڈین منور ظریف کو مداحوں سے جدا ہوئے 48 برس بیت گئے۔ اپنے طویل کیریئر کے دوران مسکراہٹیں اور قہقہے بانٹنے والے منور ظریف کو پاکستان اور بھارتی فلم انڈسٹری کے ٹاپ کے کامیڈین اداکار آج بھی اپنانیاور کاپی کرنے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں۔

بے ساختہ اداکاری سے شائقین کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والے منور ظریف 25 دسمبر1940 کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے اور انہیں مزاح کا فن وراثت میں ملا ۔منور ظریف نے کیرئیر کا آغاز1961میں ریلیز ہونیوالی فلم ڈانڈیاں سے کیا، اس فلم میں انہوں نے اتنا نام کمایا جس کا نئے اداکار خواب ہی دیکھ سکتے ہیں۔60 اور 70 کی دہائیوں میں بننے والی فلموں ہیر رانجھا، جیرا بلیڈ، بنارسی ٹھگ کی کامیابی نے منورظریف کو سپر اسٹار فنکاروں کی صف میں لا کھڑا کیا۔منور ظریف نے اپنے دور کے تمام مزاحیہ اداکاروں کے ساتھ کام کیا لیکن ان کی جوڑی رنگیلا کے ساتھ بہت زیادہ مقبول ہوئی۔اداکاری کے ساتھ ساتھ منور ظریف جدید کا گیٹ اپ بھی منفرد ہوتا، خاص طور پر خواتین کا گیٹ اپ کرنے میں ان کا کوئی ثانی نہ تھا۔ منورظریف کو عشق دیوانہ، بہارو پھول برسا اور زینت میں بہترین مزاحیہ اداکاری پر نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔منور ظریف نے بیس سالہ کیریئر میں 325 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور وہ صرف35 سال کی عمر میں 29اپریل 1976 کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔