Friday, April 26, 2024
ہومپاکستانسندھ حکومت کاصوبے میں تمام جامعات و تعلیمی بورڈز کل سے 100فیصد حاضری کے ساتھ کھولنے کا اعلان

سندھ حکومت کاصوبے میں تمام جامعات و تعلیمی بورڈز کل سے 100فیصد حاضری کے ساتھ کھولنے کا اعلان

کراچی، سندھ حکومت نے صوبے بھر میں تمام جامعات و تعلیمی بورڈز پیر سے 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھولنے کا اعلان کردیا۔
اتوار کو وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو کے مطابق تمام نجی و سرکاری جامعات کل پیر سے 100فیصد حاضری کے ساتھ کھولی جائیں گی، 100فیصد حاضری کا فیصلہ این سی او سی کے اجلاس کی روشنی میں کیا گیا ہے،ویکسینیشن کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ صحت کے ملازمین جامعات میں اپنا کاونٹر لگائیں گے ،12سال اور اس سے زائد عمر کے طلبا کی ویکسینیشن لازمی ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔