Tuesday, April 16, 2024
ہوماسلام آبادغوری ٹائون قبضہ مافیا کے کار خاص چوہدری عثمان کے فراڈ کا نیا کیس سامنے آگیا

غوری ٹائون قبضہ مافیا کے کار خاص چوہدری عثمان کے فراڈ کا نیا کیس سامنے آگیا

اسلام آباد، راولپنڈی ،اسلام آباداور غوری ٹائون کے بد نام زمانہ قبضہ مافیا کے کار خاص چوہدری عثمان کے خلاف 87 لاکھ روپے کے فراڈ کا نیا کیس سامنے آگیا ۔
تفصیلات کے مطابق غوری ٹائون فیز فور اے کے رہائشی ظہیر خان نامی شہری نے پانچ ماہ قبل چوہدری عثمان سے غوری ٹائون فیز فور اے کی گلی نمبر 36 میں پلاٹ نمبر 1004 اور گلی نمبر 38میں 1029خریدا۔ جب اس پلاٹ پر تعمیرات شروع کروائی تو پلاٹ کے اصل مالکان سامنے آگئے اور انہوں نے پلاٹ کی ملکیتی ثبوت دکھائے ۔ جس پر شہری ظہیر خان نے اس فراڈ پر جب احتجاج کیا تو چوہدری عثمان نے شہری کو مطمئن کرنے کیلئے غوری ٹان فیز فور اے کی گلی نمبر 29 میں دو متبادل پلاٹس 316 اور 316 اے دیدیا، جب شہری نے ان پلاٹوں پر مکان کی تعمیرات مکمل کی تو ان پلاٹوں کے بھی اصل مالکان نکل آئے ، یوں چوہدری عثمان نے شہری کو مجموعی طور پر 87لاکھ روپے کا چونا لگا دیا، چوہدری عثمان نے 55 لاکھ کے دو چیکس دئیے جو ڈس آنر ہوگئے، متاثرہ شہری نے تھانہ کورال پولیس کو درخواست دی تو پولیس مقدمہ درج کرنے میں ٹال مٹول سے کام لینے لگی۔ متاثرہ شہری ظہیر خان نے وزیراعظم پاکستان، وزیر داخلہ، آئی جی اور ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد سے نوٹس لینے اور لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔