Monday, May 13, 2024
ہومپاکستانوفاقی حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )چینی برآمد کی اجازت اور ممکنہ طور پر قیمتوں میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر وفاقی حکومت نے فی الحال چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی برآمد کرنے کی اجازت کی سفارش کی تھی، شوگر ایڈوائزری بورڈ نے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور صوبوں سے تجاویز مانگی تھیں۔

ذرائع نے بتایا کہ شوگر ملز مالکان برآمد کے بعد قیمت نہ بڑھنے کی یقین دہانی نہ کرا سکے تاہم حکومت نے متعلقہ ایسوسی ایشن سے تحریری یقین دہانی مانگی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد سے متعلق سفارش کے بعد چینی کی قیمت میں اضافے کا رجحان ہے، برآمد کی اجازت سے چینی کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔وزارت صنعت وپیداوار کے مطابق چینی کے معاملے پر متعلقہ فورمز سے بات چیت اور جائزہ بھی لیا گیا، قیمتوں میں استحکام سے متعلق یقین دہانی کے بغیر اجازت ممکن نہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ایڈوائزری بورڈ نے دستیاب ذخیرے، پیداوار اور برآمد پر صوبوں سے سفارشات مانگی تھیں، سفارشات کی روشنی میں شوگر ملز ایسوسی ایشن کی سفارشات کا جائزہ ہونا ہے تاہم درآمد کی اجازت نہ دینے سے متعلق شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔