Monday, May 13, 2024
ہومپاکستانکیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش مکمل

کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش مکمل

صوابی (آئی پی ایس )پاک فوج کی جانب سے صوابی میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر)کے مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش مکمل کر لی گئی ہے۔

پاک فوج نے شہید کے اہل خانہ اور علاقہ عوام کی پرزور فرمائش پر مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش کا کام چار ماہ کی قلیل مدت میں کیا۔مزار کے احاطہ میں شہید کی زندگی کے حوالے سے یادگاری تصاویر اور زیر استعمال دیگر سامان بھی محفوظ کیا گیا ہے۔مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش مکمل ہونے پر سادہ مگر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے مزار کا افتتاح کیا۔

انہوں نے مزار پر پھول رکھے اور شہید کے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر کورکمانڈر پشاور نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کو خراج تحسین پیش کیا۔مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش پر کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے اہل خانہ اور علاقہ کی عوام نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔