Sunday, May 12, 2024
ہومشوبزسندھی ڈراموں کی اداکارہ شبیراں چنہ ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئیں

سندھی ڈراموں کی اداکارہ شبیراں چنہ ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئیں

سندھی ڈراموں کی نامور اداکارہ شبیراں چنہ کراچی کے اسپتال میں انتقال کرگئیں۔
شبیراں چنہ کچھ دن قبل قاضی احمدکیقریب ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئی تھیں۔
شبیراں چنہ کو علاج کے لیے کراچی کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کرگئیں۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے شبیر اں چنہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے مرحومہ کی زندگی بچانے کے لیے بھرپورکوشش کی، اداکارہ شبیر اں چنہ کی فنی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔