Sunday, April 28, 2024
ہومپاکستانلانگ مارچ، فیاض الحسن چوہان موٹرسائیکل پر سری نگر ہائی کے لئے روانہ

لانگ مارچ، فیاض الحسن چوہان موٹرسائیکل پر سری نگر ہائی کے لئے روانہ

سابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان موٹرسائیکل پر سری نگر ہائی وے پہنچنے کے لئے روانہ ہوئے۔دوسری جانب حکومت کی جانب سے خفاظتی اقدامات کی پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اہم شاہراہیں، ہائی ویز اور موٹرویز کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے ’حقیقی آزادی مارچ‘ سے نمٹنے کے لئے حکومت نے گزشتہ رات سے اسلام آباد جانے والے تمام راستوں کو بند کردیا ہے۔راستے بند ہونے کی وجہ سے عام عوام پریشانی کا شکار اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔اس حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق جی 13 میں سرینگر ہائی وے رکاوٹیں لگاکربندکردی گئی ہے جبکہ زیروپوائنٹ پر بھی سرینگر ہائی وے کا ایک حصہ کنٹینرلگاکربند کردیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فیض آباد انٹر چینج پر بھی کنٹینز کھڑے کردیئے گئے ہیں جبکہ اسلام آباد آنے والی پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند کردی گئی ہے۔اسلام آباد ہائی وے کو گلبرگ پل کے مقام پر کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے اسکے علاوہ موٹروے اور ہائی ویز کو بھی مختلف مقامات پر بند کردیا گیا ۔ٹیکسلا اور واہ کنیٹ سے راولپنڈی اسلام آباد آنے والے تمام راستے بند کر دئیے گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔