Friday, March 29, 2024
ہومتازہ ترینیاسین ملک کو پیشی کے لیے عدالت پہنچا دیا گیا ۔ویڈیو سب نیوز

یاسین ملک کو پیشی کے لیے عدالت پہنچا دیا گیا ۔ویڈیو سب نیوز

بھارت کی ایک خصوصی عدالت آج بدھ کو کشمیری رہنما یاسین ملک کو دہشت گردی کی مالی معاونت کے کیس میں سزا سنائے گی۔گذشتہ ہفتے عدالت نے یاسین ملک کو دہشت گردی کی مالی معاونت کے علاوہ دہشت گرد کارروائیاں کرنے، دہشت گرد تنظیم کا حصہ بننے اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں کے تحت مجرم قرار دیا تھا۔

یاسین ملک نے کیس کے ٹرائل کے دوران ان الزامات پر احتجاج کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ آزادی کے لیے لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’میرے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ جھوٹا اور سیاسی بنیادوں پر قائم کیا گیا۔ اگر آزادی کی جدوجہد جرم ہے تو میں یہ جرم کرنے اور اس کے نتائج بھگتنے کے لیے تیار ہوں۔‘یاسین ملک کو اپریل 2019 میں انڈیا کی نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے دو برس پرانے ’دہشت گردی اورر علیحدگی پسندی کے لیے فنڈنگ‘ کے ایک کیس میں گرفتار کیا تھا ۔

وہ اس مقدمے سے قبل مارچ سے ہی پپلک سیفٹی ایکٹ کے تحت قید تھے۔علاوہ ازیں ان پر 1990 میں بھارتی ایئر فورس کے چار افسران کو قتل کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا جس میں ان کے ساتھ سات دیگر افراد کو بھی نامزد کیا گیا۔1995 میں اس کیس میں جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے سٹے آرڈر جاری کیا تھا جسے اپریل 2019 میں اسی عدالت نے ختم کر دیا تھا۔یاسین ملک پر ایک الزام یہ بھی عائد کیا گیا کہ انہوں نے 1989 میں انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ مفتی محمد سعید کی بیٹی ربیعہ سعید کو اغوا کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔