Wednesday, June 26, 2024
ہومپاکستانہتک عزت بل کے معاملے پر پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے راہیں جدا کر لیں

ہتک عزت بل کے معاملے پر پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے راہیں جدا کر لیں

لاہور (سب نیوز )ہتک عزت بل کے معاملے پر پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے راہیں جدا کر لیں ہیں۔پیپلزپارٹی پنجاب کیپارلیمانی لیڈرعلی حیدرگیلانی کہتے ہِیں ہتک عزت بل کے حوالے سے نہ پوچھا گیا نہ ہی مشورہ کیاگیا،آزادی اظہاررائے پرپابندیوں کی حمایت نہیں کریں گے

علی حیدر گیلانی کاکہناتھا قیادت کی واضح ہدایات پر پیپلز پارٹی کے تمام ایم پی ایز ایوان سے غیر حاضر رہے،پیپلز پارٹی کھبی بھی اس بل کا حصہ نہیں بننا چاہتی ہتک عزت بل کی منظوری کے روز تمام ارکان کوایوان سے غیرحاضر رہنے کا کہا تھا۔ علی حیدر گیلانی نیکہاپیپلز پارٹی ہمیشہ میڈیا کی آزادی کے ساتھ کھڑی ہیاورمیڈیا کی آزادی کی جدوجہد میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔