Monday, June 17, 2024
ہومUncategorizedڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کا بڑا قد م ، کرپشن میں ملوث ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ ، گرفتاری ، دستاویز سب نیوز پر ۔۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کا بڑا قد م ، کرپشن میں ملوث ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ ، گرفتاری ، دستاویز سب نیوز پر ۔۔

اسلام آباد (سب نیوز )ایف آئی اے اسلام آباد زون کی کاروائی،اختیارات سے تجاوز اور کرپشن ثابت ہونے پر ایف آئی اے کے 2 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،اہلکاروں کو معطل کر کے گرفتار کر لیا گیا،مقدمے میں کانسٹیبل بلال اعوان اور عاقب محمود نامزد کیا گیا ہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد میں تعینات تھیملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔مقدمے میں نامزد ایجنٹ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔بدعنوانی میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی پر عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی۔

Capture 1 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔