Sunday, April 28, 2024
ہومپاکستانوزیراعظم شہباز شریف کا اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس

وزیراعظم شہباز شریف کا اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس

وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب کے تناظر میں اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے قیمتوں کے تعین میں درپیش مسائل کو جلد حل کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت سیلاب زدگان کیلئے امدادی کارروائیوں سے متعلق اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سنٹر کے حکام نے بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو سیلاب زدگان میں امدادی اشیا کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کی خصوصی ہدایت کی۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ امدادی کارروائیوں میں در پیش مسائل کو حل کیا جائے۔
انہوں نے سیلاب کے تناظر میں اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے قیمتوں کے تعین میں درپیش مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت بھی کی۔شہباز شریف نے ہدایت کی کہ امدادی کارروائیوں میں شامل افراد کی سکیورٹی کو موثر بنایا جائے ۔امدادی رقوم کی ادائیگی میں کٹوتی کی شکایات کی روک تھام کی جائے۔ سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔