Friday, April 26, 2024
ہوماسلام آبادحضرت پیر سیّد شاہ عبدالحق گیلانی لالہ جی سرکارکا پہلا سالانہ عرس عقیدت واحترام سے منایا گیا

حضرت پیر سیّد شاہ عبدالحق گیلانی لالہ جی سرکارکا پہلا سالانہ عرس عقیدت واحترام سے منایا گیا

اسلام آباد،حضرت پیر سیّد شاہ عبدالحق گیلانی لالہ جی سرکار رحمتہ اللہ علیہ کا پہلا سالانہ عرس عقیدت واحترام سے منایا گیا۔ غوث زماں حضرت پیر سید شاہ عبدالحق گیلانی رحمہ اللہ علیہ کے پہلے سالانہ دو روزہ عرس مبارک کی تقریبات پیرکو سجادہ نشینان درگاہ عالیہ گولڑہ شریف پیر سید معین الحق گیلانی پیر سید قطب الحق گیلانی کی زیر سرپرستی اختتام پزیر ہوئیں ۔ جس میں ملک بھر سے کثیر تعداد میں زائرین نے شرکت کی۔محفل سماع کا خصوصی اہتمام کیاگیا اور مزار شریف پہ چادر شریف کا نذرانہ عقیدت بھی پیش کیاگیا۔علماءنے اپنے خطابات میں پیر سید شاہ عبد الحق گیلانی رح کی روحانی علمی دینی و ملی خدمات کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ساری زندگی مخلوق خدا کی خدمت کو اپنا شعاربنایااور خانقاہی نظام کو نئی زندگی بخشی اولیائے کرام کی تعلیمات سے روشناس کیا آپ اسلاف اولیائے کرام کی تمام تر عظمتوں کے امین تھے۔عرس کی اختتامی محفل میں مزار شریف پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر سید معین الحق گیلانی نے ایصال ثواب اور تمام امت کے لئے دعائے خیر فرمائی۔عرس کے ایام میں تمام مہمانوں کے لئے لنگر غوثیہ کا وسیع انتظام کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔