Sunday, May 19, 2024
ہومبریکنگ نیوزپورا پاکستان سعودی ولی عہد کے دورے کا منتظر ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

پورا پاکستان سعودی ولی عہد کے دورے کا منتظر ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد (سب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد کی طرف سے پاکستان میں وفد بھیجنے پر مشکور ہیں، یہ دورہ دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔وزیراعظم کی جانب سے سعودی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آج کی گفتگو دونوں ملکوں کے درمیان نئے دور کا آغاز کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے کا منتظر ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی کے تحت سرمایہ کاری کے مواقع بڑھیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔