Saturday, July 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزگورنر سندھ کیلئے جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام کی بازگشت، مبارکبادیں ملنے لگیں

گورنر سندھ کیلئے جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام کی بازگشت، مبارکبادیں ملنے لگیں

کراچی (سب نیوز )سابق نگران وزیراعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا نام گورنر سندھ کیلئے زیر گردش ہے۔ذرائع کے مطابق گورنرسندھ کی تبدیلی کی باز گشت ہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا نام گورنر سندھ کیلئے زیر گردش ہے۔ جسٹس (ر) مقبول باقر کا کہنا تھاکہ فی الحال معلوم نہیں تاہم لوگ مبارکبادیں دے رہے ہیں۔ خیال رہے کہ جسٹس ریٹائر مقبول باقر سندھ کے نگران وزیر اعلی بھی رہ چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔