Sunday, December 22, 2024
ہومپاکستاننو تشکیل شدہ سی ڈی اے بورڈ کاپہلا تعارفی اجلاس،اسلام آباد کوسیاح دوست بنانے کا فیصلہ

نو تشکیل شدہ سی ڈی اے بورڈ کاپہلا تعارفی اجلاس،اسلام آباد کوسیاح دوست بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)بورڈ میٹنگ کے دوران وفاقی دارالحکومت کو سیاح دوست بنانے اور لائیبریریوں کوفعال کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔قومی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے سہولیات کی فراہمی سمیت شہر کے گرین کریکٹر کوبحال کرنے کا بھی اعادہ کیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی اے)سیکرٹریٹ میں نو تشکیل شدہ سی ڈی اے بورڈ کاپہلا تعارفی اجلاس منعقد ہوا۔دوران میٹنگ بورڈممبران کو شہر اورسی ڈی اے کے مسائل سے آگاہ کیا گیا۔وفاقی دارالحکومت کوسیاح دوست بنانے اورسیاحت کو فروغ دینے کیلئے فیسی لٹیزسینٹر ( سہولت سینٹر) بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے، سیاحوں کو سہولیات اور معلومات کی فراہمی کیلئے ان کی خصوصی رہنمائی کی جائے گی۔ دوسری جانب اسلام آباد اوراس کے گردونواح میں موجود تاریخی مقامات کی سیاحت کے حوالے سے اہمیت کوبھی اجاگرکیاجائے گا۔ میٹنگ میں فیصلہ کیاگیاکہ کتاب بینی کے فروغ کیلئے شہرمیں موجود لائیبریوں کوفوری طور پرفنگشنل کیاجائے گا۔ قومی تہذیب و ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے ثقافتی شوز،تقریبات سمیت دیگر اہم اقدامات اٹھائے جائیں گے۔سی ڈی اے کی پالیسیوں کو عوام دوست بنانے اور شہریوں کومزید بہتر سہولیات زندگی کی فراہمی کا بھی عزم کیاگیا۔بورڈ میٹنگ کے دوران شہر بھر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیاگیا اور صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایات کی گئیں۔شہر کے گرین کریکٹر کوبحال کرنے کیلئے شجرکاری مہم میں مزید تیزی لانے، مرکزی اور اہم شاہراہوں، گلی محلوں،چوک چوراہوں، ایونیوز، گرین بیلٹس ،پارکوں میں موسمی پودوں اور پھولوں کے پودے لگانے کے ساتھ پھلدار پودے لگائے جائیں گے۔شہریوں کوتفریح کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے نئی ایکٹیوٹیز متعارف کروانے کے ساتھ پارکوں اور پلے گرائونڈز کوفوری اپ گریڈ کرنے کی بھی ہدایات کی گئیں۔شہر کے روڈ انفرااسٹکچر کی بحالی کیلئے کی جانے والی کاوشوں میں مزید تیزی اور بہتری لانے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں۔اجلاس میں بورڈممبران اکادمی ادبیات کے سابق چئیرمین افتخار عارف،ڈاکٹر محمدعلی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی،جبکہ بورڈ ممبر نیئرعلی دادا نے میٹنگ میں بذریعہ اسکائیپ شرکت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔