ڈی جی آفس کمپلیکس اور واٹر سپلائی پروڈکشن ٹو کے ملازمین مزدور یونین میں شامل
اسلام آباد،سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یسین گروپ انتخابی نشان چاند ستارہ کے انتخابی اجلاس ڈی جی آفس اولڈ نیول کمپلیکس اور واٹر سپلائی پروڈکشن ٹو سیکٹر F-6منعقد ہوئے،ڈی جی آفس سے عالم شیر کی قیادت میں محمد معروف،مبشرعمران،نصراللہ خان آفریدی،طاہر اسلام،انیس احمد،حامد خلیل،کامران بشیر،شاہد لطیف،ناظم محمود،افتخار علی،گوہر تاج،تبسم رسول اور واٹر سپلائی پروڈکشن ٹو سے محمد رفیق اور شہباز مسیح کی کاوشوں سے دانش بھٹی،محمد صدیق،راجہ عبدالرحمان کیانی،احمد رضا،عمران شہزاد،شمس الرحمان،ندیم اقبال،ناصر خان اور سینی ٹیشن سٹاف سے شکیل مسیح،بنیامین مسیح،خرم مسیح اور انکے دیگر ساتھیوں نے لیبر یونین امان اللہ گروپ اور ایمپلائز یونین پاشا گروپ کو چھوڑ کر مزدور یونین چوہدری محمد یسین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا،ملازمین کی شمولیتی تقریب سے جنرل سیکرٹری سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ سٹاف کے ملازمین کے مسائل کو ہمیشہ ترجیح دی،واٹرسپلائی میں ٹیوب ویل آپریٹر کو سکیل نمبر5سے سکیل نمبر9میں ترقی دی گئی اوربیلداروں کو آپریٹر بنوایا گیا، سپروائزرکو سکیل نمبر11اور فورمین کو سکیل نمبر16دیا گیا،واٹرسپلائی میں کام کرنے والے تمام ملازمین کو کول الانس دلوایا گیا، دفاتر میں کام کرنے والے تمام کلیریکل سٹاف کے سکیلوں کو بھی اپ گریڈ کیا گیااور آئندہ ریفرنڈم میں کامیابی کے بعد تمام ٹیوب ویل آپریٹرز کا سکیل 11کیا جائے گا،واٹرسپلائی ٹیوب ویل ڈویژن کے فیلڈ سٹاف کو اوور ٹائم کی سہولت مہیا کی گئی لیکن نا اہل ٹولے کی عدم دلچسپی اور ناقص کارکردگی کی بدولت ملازمین اپنے جائز حقوق سے بھی محروم ہو گئے،انشا اللہ ریفرنڈم میں کامیابی کے بعد ادارے میں ایک بار پھر خوشحالی کادور لائے گی اور ادارہ ترقی کی طرف گامزن ہوگا،ادارے میں موجود خالی آسامیوں پر ملازمین کے بچوں کو ترجیح بنیادوں پر بھرتی کیا جائے گا اور پلاٹوں کی الاٹمنٹ سمیت تمام تر مسائل ترجیح بنیادوں پر حل ہونگے،نئے شامل ہونے والے تمام ملازمین کو یقین دلاتا ہوں کہ مزدور یونین آپ کا گھر ہے اوراس گھر میں آپ سب کو عزت کا مقام دیا جائے گا۔
مزدور یونین ملازمین کی خوشحالی کے ساتھ ادارے کو ترقی کی طرف گامزن کرنا چاہتی ہے، چوہدری محمد یسین
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔