ہومپاکستانوزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا اسلام آباد پولیس کے شہید عدیل حسین کو 'تمغہ شجاعت' دینے کا اعلان

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا اسلام آباد پولیس کے شہید عدیل حسین کو ‘تمغہ شجاعت’ دینے کا اعلان

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا اسلام آباد پولیس کے شہید عدیل حسین کو ‘تمغہ شجاعت’ دینے کا اعلان،وزیر داخلہ کے مطابق غیر معمولی جرات و بہادری اور فرض شناسی کے مظاہرے پر اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین شہید کو ‘تمغہ شجاعت’ دینے کا فیصلہ کیا ہے ،عدیل حسین نے وفاقی دارالحکومت کو دہشت گردی کے بڑے حملے سے بچانے کی کوشش میں جام شہادت نوش کیا،عدیل حسین کی اس عظیم قربانی کا ریاستی سطح پر اعتراف کرتے ہوئے یہ اعزاز عطا کرنے کا فیصلہ ہوا، عدیل حسین کی بیوہ کو اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیا جائے گا ،شہید عدیل حسین کی بیوہ کو فوری طور پر مکمل شہدا پیکج دے رہے ہیں ا پیکج کے تحت ایک کروڑ 65 لاکھ نقد ادا کرنے کے علاوہ ایک پلاٹ بھی دیا جا رہا ہے، عدیل حسین شہید کی مدت ملازمت کی تکمیل تک پوری تنخواہ بھی بیوہ کو ادا کی جاتی رہے گی ،شہید کے بچوں کی تعلیم اور شادی کے اخراجات بھی سرکاری طور پر ادا کئے جائیں گے،شہدا کی عزت وتکریم اور ان کے اہل خانہ کی دیکھ بھال ریاست کی ذمہ داری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔