اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) انتظامیہ نے روزاینڈ جیسمین گارڈن کیویٹ لینڈ منصوبے کو کوفنگشنل کردیا ہے۔جبکہ مختلف جگہوں پر نئے ویٹ لینڈ کی تعمیر کے منصوبے پربھی سروے کا کام تیزی سے جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )انتظامیہ کی جانب سے نالوں کی صفائی اورسیوریج کو کنٹرول کرنے کیلئے گزشتہ تین ماہ سے کام جاری ہے۔دوسری جانب ویٹ لینڈ کی تعمیر پربھی کام تیزی کے ساتھ کیا جارہا ہے۔ادارہ ہذا نیروزاینڈ جیسمین گارڈن میں ویٹ لینڈکوفنگشنل کردیاہے۔جبکہ روزاینڈ جیسمین گارڈن کے نالے کا پانی ویٹ لینڈ کی جانب موڑ دیا گیا ہے،یہاں پر سیوریج کے پانی کو ٹریٹ کرکے ہارٹیکلچر کیلئے استعمال کیا جائے گا۔مختلف سیکٹرز میں سیوریج نیٹ ورک مرمت پربھی کام جاری ہے اس ضمن میں چالیس چھوٹے بڑے ٹینڈر کئے گئے ہیں۔پہلے مرحلہ پر مین ٹرنک سیورئج لائن کوچالوکیاگیا ہے،جہاں پر جی ٹین،جی الیون،ایف سیون،ایف ایٹ سے سیوریج کاپانی آنا شروع ہو چکا ہے۔پہلے ایس ٹی پی پرتقریبا دو ملین گیلن پانی ٹریٹ ہونے کیلئے آتا تھا مگر مین ٹرنک پرکام سے اب 8ملین گیلن پانی سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ پر آنا شروع ہو گیا ہے۔اب اس ٹریٹڈ پانی کو باغبانی کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ادارہ ہذاکی کوشش ہے کہ یہاں پر آٹھ ملین گیلن سے سیوریج کے پانی کی استعداد کاربڑھا کر آئندہ چند ماہ میں بارہ ملیں گیلن تک کردی جائے۔کچی آبادیوں سے آنے والے سیوریج کے نالوں کے پانی کو ٹریٹ کرنے کیلئے بھی ان مین ٹرنک کی جانب موڑنے کیلئے منصوبے پرکام کیا رہا ہے۔نالوں کی آلودگی کوکنٹرول کرنے کیلئے ویٹ لینڈ سب سے بہترین منصوبہ ہے اسی لئے ادارہ ہذا مزید ویٹ لینڈ بنانے کیلئے بھی کوشاں ہے۔ایف الیون کاویٹ لینڈ بھی چند روز میں مکمل کرلیا جائے گا۔جبکہ جی سیریز میں بھی سیوریج کے پانی کو ٹریٹ کرنے کیلئے نئے ویٹ لینڈ بنانے کے منصوبے پرکام جاری ہے۔
سی ڈی اے انتظامیہ نے روزاینڈ جیسمین گارڈن کیویٹ لینڈ منصوبے کو فعال کردیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔