Sunday, December 22, 2024
ہومپاکستانمریم اورنگزیب پر حملہ سیاسی مخالفین کی تربیت کا پتہ دیتی ہے،شہبازشریف

مریم اورنگزیب پر حملہ سیاسی مخالفین کی تربیت کا پتہ دیتی ہے،شہبازشریف

لاہور، پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پارٹی رہنماوں سے بدسلوکی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کو جنگل بنانا اور عدم برداشت کے رویے ملک اور قوم کے لئے نیک فال نہیں ،لیڈروں کا کام پانی ڈالنے کا ہونا چاہئے ناکہ تیل ڈال کر آگ مزید بھڑکانے کا،افسوس ہے کہ قوم کو اخلاقی پستی، تقسیم اور انتشار کے پاتال میں دھکیلا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے تکبر، سیاسی حسد، ناکامی کے غصے اور جنون کا بدلہ قوم کو باہم دست وگریبان کرکے لینا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنماوں کے جذبے، نظریاتی وابستگی اور جرات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،قوم اس حکومتی غنڈہ گردی کے رویے کی ایک زبان ہوکر مذمت کرے، یہ معاشرتی ہم آہنگی کے لئے نقصان دہ روش ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ مریم اورنگزیب پر حملہ سیاسی مخالفین کی تربیت کا پتہ دیتی ہے اور احسن اقبال پر جوتا پھینکنے والوں نے دراصل عمران خان پر جوتا مارا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔