Saturday, September 7, 2024
ہومپاکستانفیصل واڈا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

فیصل واڈا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

اسلام آباد،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا کی سینیٹ انتخابات میں کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق فیصل واڈا نے سینیٹ کا الیکشن تو جیت لیا تاہم آج الیکشن کمیشن میں فیصل واڈا کا بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جھوٹے بیان حلفی پر فیصلے تک فیصل واڈا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا جائے کیونکہ فیصل واڈا صادق اور امین نہیں رہے۔مسلم لیگ ن کے وکیل جہانگیر جدون نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا دی۔ جس میں استدعا کی گئی ہے کہ فیصل واڈا کی نااہلی کی درخواست آج ہی سماعت کے لیے مقرر کی جائے کیونکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کہہ چکی ہے کہ فیصل واڈا کا حلف نامہ جھوٹا ہے اور فیصل واڈا نہ الیکشن کمیشن اور نہ ہی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں فیصل واڈا کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ فیصل واڈا کے وکیل نے کہا کہ قادر خان مندوخیل اور دیگر نے الیکشن کمیشن میں براہ راست شکایت درج کی ہیں۔عدالت نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی فیصل واڈا کیس میں حکم نامہ جاری کیا ہے۔ عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ طلب کر لیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔