Saturday, December 27, 2025
ہومپاکستانخصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے دیامر انتظامیہ کی جانب سے تقریب کاانعقاد

خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے دیامر انتظامیہ کی جانب سے تقریب کاانعقاد

چلاس (آئی پی ایس)خصوصی افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے دیامر انتظامیہ کے جانب سے تقریب کاانعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عنایت اللہ خان و دیگر نے شرکت کی۔

تقریب کےآئی یو کیمپس(KIU) چلاس میں منعقد ہوئی جس میں دیامر بھر سے خصوصی افراد نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام میں صدر ویلفیئر خصوصی افراد دیامر رفیع اللہ نے خصوصی افراد کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا اور صوبائی حکومت سے تعاون کی اپیل کی۔

پروگرام کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیامر اور سوشل ویلفیئر دیامر کے جانب سے معذور افراد میں بیساکھیاں ,وہیل چئیرز بھی تقسیم کی گئے۔ اس موقع پر دیامر کے انجمن معذوران نے ایک ریلی بھی نکالی۔

ریلی میں دیامر کے فلاحی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے علاوہ خصوصی افراد اودیگر عوامی حلقوں کے جانب سے بھر پور شریک رہے اور خصوصی افراد کے بھرپور حوصلہ افزائی بھی کی.

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔