Saturday, December 27, 2025
ہومUncategorizedخصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے یاسین میں پروقار تقریب کا انعقاد

خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے یاسین میں پروقار تقریب کا انعقاد

یاسین (تنویر ساٶن) خصوصی افراد کے عالمی کے حوالے سے ہائی سکول یاسین میں ایک پروقار تقریب منعقد کیا گیا جس میں یاسین بھر سے خصوصی افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی پُرگرام کا مقصد خصوصی افراد کی تنظيم سازی کرنا , خصوصی افراد کو پلٹ فارم مہیا کرنا ۔

علاقے کےسیاسی و سماجی شخصیات ،ممبر صوبائی اسمبلی غلام محمد، ممبر جی بی کونسل و چیرمین اسیٹنڈنگ کمیٹی محمد ایوب شاہ ،صدر عوامی ایکشن کمیٹی یاسین اسلم انقلابی، اے سی یاسین ،ممبر ایکشن کمیٹی یاسین بدر الدّین حاکم ,مراد جان ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفيئر بورڈ غذر و دیگر نے تقریب میں شرکت کی ۔مقررین نے اپنے تقاریر میں خصوصی افراد کے جذبے و ہمت کو سراہا ۔
عوامی ایکشن کمیٹی کے صدر اسلم انقلابی کا کہنا تھا کہ ہمارے خصوصی افراد خود کو تنہا نہ سمجھے ہم اُن کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں آپ کو اپنے حق کے لیے خود لڑنا ہوگا اسلم انقلابی نے گورنمنٹ سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک گورنمنٹ نے خصوصی افراد کے لیے کچھ اقدامات نہیں کیں ہے۔

گورنمنٹ کو چاہیے کہ خصوصی افراد کے لیے خصوصی سُکول ہسپتال و دیگر سہوليات سے فراہم کیا جاٸیں انہوں نے مزید کہا کہ میرے بھاٸیوں آپ نے ایک دوسرے کے ساتھ اتفاق و اتحاد قاٸم کرنا ہیں کوٸی بھی خود بہ خود آپ کو آپ کا حق نہیں دیگا آپ نے اپنے حق کے لیے خود لڑنا ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی غلام محمد نے کہا کہ خصوصی افراد ہماری توجہ کے بھرپور مُستحق ہیں ہمیں اُن پہ خاص توجہ دینی چاہیے یہ صرف سرکار کی ذمہ داری نہیں ہے یہ سب کی اہم ذمہ داری بنتی ہے ۔

گلگت بلتستان میں مسلم لیک ن کی حکومت نے ایکٹ ١٩٨١ کے تحت خصوصی افراد کے لیے بہت زیادہ مرعات رکھی ہے اور ہم اس ایکٹ کے تحت خصوصی افراد کی مالی امداد کر رہے ہیں اور ہم نے مختلف اِداروں کو پابند کیا ہے کہ وہ خصوصی افراد کے ساتھ مکمل تعاٶن کریں۔ خصوصی افراد کے لیے سرکار بہت کچھ کر رہی ہے اگر ہم صیح طریقے سے کام کریں تو خصوصی افراد تک ہم بہت کچھ پنہچا سکتے ہیں ۔

خصوصی افراد پر آج تک جتنا کام ہونا چاہیے تھا اُتنا کام نہیں ہوا ۔ممبر صوبائی اسمبلی نے مزید کہا کہ معذور افراد کو بہت سے مسائل درپیش ہیں ہم اپنی جانب سے اُنہیں حل کرنے کی مکمل کوشاں ہیں انشاء اللہ ہم ان خصوصی افراد کے مساٸل حل بھی کرینگے ۔ معذور افراد کے لیے صحت کارڈ فری ہے وہ اپنا علاج مُفت میں کروا سکتے ہیں معذور افراد کے لیے مسلم لیک کی حکومت نے کتابيں اور دیگر تعليمی سامان مُفت کر دیۓ ہیں وہ مفت میں تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔

تقریب سے ممبر گلگت بلتستان کونسل و چیرمین اسیٹنڈنگ کمیٹی محمد ایوب شاہ نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ آپ خود کو معذور سمجھ کر اپنی حوصلہ شکنی نہ کریں آپ ہمارے قیمتی آثاثے ہیں آپ میں سے ہی ہماری ایک بہن جس کا تعلق یاسین سے ہے اور وہ دونوں آنکھوں سے نابینا ہے ہم اُس پر فخر محسوس کرتے ہیں کہ وہ امریکہ میں اعلیٰ تعیلم حاصل کر رہی ہے ۔

معذور ایسوسی ایشن یاسین کے صدر سید خوبان شاہ بہترین انداز میں آپ کی نماٸندگی کر رہے ہے ہر وقت آپ کے مساٸل ہم تک پہنچا رہے ہیں ۔ہم نے سید خوبان شاہ کے ساتھ مل کر آپ کے لیے بینظر کارڈ کی درخواست بینظر انکم سیپورٹ کے دفتر اسلام آباد میں جمع کروا دیا ہیں انشاء اللہ بہت جلد آپ سب کے پاس بینظر کارڈ ہونگے۔

ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل بورڈ مراد جان نے کہا کہ معذور افراد کے لیے پہلے سرٹیفکٹ گلگت میں بن رہے تھے اب ہم نے یہ سہولت غذر کے اندار لایا ہے زیادہ معذور افراد ایسے ہیں جو سوشل بورڈ کے ساتھ رجسٹرڈ نہ ہونے کی وجہ سے سہولیات سے محروم رہتے ہیں ہماری یہ کوشش ہے کہ سارے افراد کی رجسٹریشن ہو آخر میں صدر معذور ایسوسی ایشن سید خوبان شاہ نے شُکریہ ادا کرتے ہوۓ کہا کہ پہلے سال بھی ہم نے معذور ڈے کی مناسبت سے طاوس میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا اور اسٹنٹ کمشنر کو بھی مدعو کیا افسوس اس بات کی ہے اس وقت کے اے سی نے ہماری دعوت قبول نہیں کی اور ہم اب موجودہ اسسٹنٹ کمشنر یاسین کے شکر گزار ہیں جنھوں نے ہمارے ساتھ مکمل تعاون کیا۔ آخر میں یاسین انتظاميہ کی جانب سے 146 معذور افراد میں امدادی سامان تقسيم کی گٸی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔