اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایوانِ صدر میں الوداعی ملاقات کی۔صدر مملکت نے جنرل قمر جاوید باجو ہ کی دفاعی شعبے میں خدمات کو سراہا۔صدر عارف علوی نے جنرل قمر جاوید باجو ہ کی ملک اور پاک فوج کیلئے خدمات کی بھی تعریف کی ۔صدر عارف علوی نے جنرل قمر جاوید باجوہ کے مستقبل کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
صدر مملکت سے آرمی چیف کی ،جنرل باجو ہ کی ملک اور فوج کیلئے خدمات کی تعریف
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
