ہومپاکستانKIUغذرکیمپس میں پہلا قراقرم بزنس گالا 2022ء کا انعقاد

KIUغذرکیمپس میں پہلا قراقرم بزنس گالا 2022ء کا انعقاد

غذر(آئی پی ایس)شعبہ مینجمنٹ سائنسز، قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی غذر کیمپس کی جانب سے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے پہلا قراقرم بزنس گالا 2022ء کا انعقاد کیا گیا، تاکہ وہ اپنے طلباء کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کے چھوٹے کاروباری افراد کو اپنے کاروباری خیالات کو سامنے لانے کے لئے ایک پلیٹ فارم پیش کر سکیں اور تقریب کے شرکاء میں اپنے کاروباری ماڈل پیش کرسکیں اور سرمایہ کاروں کو اپنے خیالات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے قائل کرسکیں،اس طرح، انہیں اپنے نام اور مصنوعات کی مارکیٹنگ کرنے اور مستقبل میں مزید صارفین کو راغب کرنے کا موقع ملے گا۔

تقریب میں مختلف اسٹیک ہولڈرز نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں قائم مقام ڈپٹی کمشنر غذر سمیت تمام محکموں کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی جنرل منیجر جی بی آر ایس پی اشفاق احمد تھے جبکہ جہانگیر بدر پروگرام کوآرڈینیٹر ای ٹی آئی جی بی نے بھی بطور مہمان شرکت کی۔مختلف کیٹگریز کے سٹالز لگائے گئے۔ افتتاحی تقریب روایتی انداز کے ساتھ فیتہ کاٹ کر اور دیسی اشپیری اور مقامی ہریپ کے ساتھ منعقد ہوئی جبکہ ہال میں ایک پروگرام بھی منعقد کیا گیا جس میں طلباء نے مختلف پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔کیمپس ڈائریکٹر ڈاکٹر میمومہ نیلوفر نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔اس موقع پر اشفاق احمد جنرل منیجر جی بی آر ایس پی نے مینجمنٹ سائنسز کے طلباء کے پانچ business plans کی مالی مدد کرنے کا بھی اعلان کیا اور شعبہ مینجمنٹ سائنسز سے درخواست کی کہ وہ ٹاپ 5 طلباء کے بزنس پلانز جی بی آر ایس پی کو جمع کرائیں۔

تقریب شام 5 بجے تک عام لوگوں کے لیے کھلی تھی۔ آخر میں اختتامی تقریب منعقد ہوئی جہاں تقریب کے مرکزی اسپانسر اور شریک سپانسرز میں شیلڈز تقسیم کئے گئے جبکہ منتظمین، شرکاء اور میڈیا پارٹنرز میں بھی اسناد تقسیم کئے گئیے۔ آخر میں کیمپس ڈائریکٹر ڈاکٹر میمونہ نیلوفر نے KIU Ghizer کیمپس کے تمام طلباء اور فیکلٹی، مین اسپانسر، شریک سپانسرز، میڈیا پارٹنرز اور ضلعی انتظامیہ خصوصاً ڈپٹی کمشنر غذر، ایس ایس پی غذر اور میونسپل چیف آفیسر غذر راجہ مدثر کا شکریہ ادا کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔