ہنزہ (اسلم شاہ ) کریم آباد ویلفیئر ایسوسی ایشن کے کابینہ اور ممبران کی جانب سے سابق صدر ایجاز کریم کی جانب سے زاتی مصروفیات کے باعث بیرون ملک روانگی کی وجہ سے خالی کردہ صدارتی عہدے پر حاجی کریم اور مولا مدد نائب صدر ،نیک بانو جنرل سیکرٹری اور منظور حیات فنانس سیکرٹری کی حیثیت سے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ اس موقع پر عالم شاہ مکھی سنٹرل جماعت خانہ نے نو منتخب عہداروں سے حلف لیا۔تقریب میں سول سوسائٹی کے عہدادار ، علاقہ عمائدین کےساتھ ساتھ علاقہ عوام کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر لمبردار شناور،مکھی عالم شاہ،ٹاون منیجمنٹ کریم آباد کے صدر ریاض اللہ بیگ، بلتت رولر سپورٹ آرگنائزیشن کے صدر نورخان ،جہانگیر خان اور دیگر نے خطاب کیا۔
مقررین نے سالانہ فنانس ،ایجوکیشن اور ڈیولپمنٹ پر مفصل رپورٹ پیش کرنے پر کابینہ کی کاوشوں کو سراہا گیا۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ کریم آباد ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ماتحت ہاسی گاوا سکول اینڈ کالج میں تدریسی عمل اور بورڈ نتائج مثالی ہے اور آئندہ اس ادارے کو یونیورسٹی کی سطح تک لے جانے کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ اس ادارے کے قیام کے مقاصد میں یونیورسٹی سطح تک تعلیمی سہولیات باہم پہنچایا شامل ہے۔مقررین نے نئی کابینہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ سابق صدر اعجاز کریم اور دیگر ممبران کی جانب سے زاتی مصروفیات کے باعث اندرون ملک اور بیرون ملک جانے کے باعث کابینہ میں ردوبدل عمل میں لائی گئی ہے۔
