ترجمان پنجاب حکومت اورر ہنما پی ٹی آئی مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ اسمبلی سے ایک دو دن میں اسمبلی سے استعفے دینے کا اعلان کردیں گے۔
ایک بیان میں مسرت چیمہ نے کہا کہ خان صاحب کا ہی فیصلہ ہمارا فیصلہ ہے، ملک بچانے کے لئے اسمبلی سے استعفیٰ دیں گے، ہماری کور کمیٹی کا فوری اجلاس ہوگا جس کے بعد ایک دو روز میں تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم سارےخان صاحب سے کہتے تھے ہمیں استعفیٰ دینا ہے، البتہ اگر مارچ کو لے کر آگے جاتے تو تصادم ہوتا، اسی لئے پی ٹی آئی نے ٹکراؤ کی سیاست سے انکار کیا ہے۔
ادھر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے عمران خان کے اعلان پر لبیک کہتے ہوئے کہا کہ اسمبلی توڑنےکے لئےتیار ہوں، عمران خان حکم دیں، ایک لمحہ تاخیرنہیں کروں گا۔
ایک دو روز میں اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیں گے، مسرت چیمہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
