وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاتارڑنے توشہ خانہ کے تحائف کی ویڈیو جاری کردی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تحائف پی ایم ہاوس کی راہداری میں آویزاں ہیں۔
ایک ٹویٹ میں عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم نے تحائف سے متعلق ہدایات جاری کی ہیں، انہوں نے امانت و دیانتداری کی مثال قائم کردی، شہباز شریف نے تحائف کو آویزاں کر کے شفافیت کا ثبوت دیا۔عطا تارڑ نے کہا کہ سابقہ حکومت نے تحائف کو غیر قانونی طریقے سے بیچ دیا اور تحائف سے حاصل رقم کو ڈیکلیئر نہیں بھی کیا گیا تھا۔
عطا تارڑ نے توشہ خانہ کے تحائف کی ویڈیو جاری کردی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
