Sunday, December 22, 2024
ہومپاکستاناسلام آباد ہائی کورٹ کا اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ کا اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد،اسلام آباد ہائی کورٹ نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسد درانی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ اسد درانی کا نام تحقیقات زیر التوا ہونے کی وجہ سے ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا۔چیف جسٹس نے کہا کہ سارا ریکارڈ دیکھا گیا ہے اور اسد درانی کے خلاف کوئی انکوائری زیر التوا ہے نہ کوئی گرانڈ ہے۔ ہر عام شہری کی طرح یہ تھری اسٹار جنرل ریٹائرڈ ہیں ان کے حقوق ہیں۔عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کوئی گراونڈ بتائیں ؟ لیکن کوئی وجہ نہیں کہ ان کا نام ای سی ایل پر رکھا جائے۔ آپ نے کہا تھا کہ ای سی ایل میں اس لیے رکھا کہ ان کے خلاف انکوائری چل رہی ہے تاہم ریکارڈ کے مطابق اس وقت کوئی انکوائری نہیں چل رہی۔جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ درخواست گزار تھری اسٹار جنرل ریٹائرڈ ہیں اور ڈی جی آئی ایس آئی رہ چکے ہیں لیکن اب وہ ایک عام شہری ہیں اور آزاد گھومنا ان کا حق ہے۔انہوں نے ریمارکس دیے کہ وفاقی حکومت کو کھلی چھوٹ تو نہیں کہ کسی کا نام بھی ای سی ایل میں ڈال دے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مقف اختیار کیا کہ وزارت دفاع کے نمائندے سے جواب طلب کر لیا جائے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ کسی کو بھی بلانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ریکارڈ کے مطابق اسد درانی کے خلاف کوئی نئی انکوائری نہیں۔ اس لیے اسد درانی کا نام ای سی ایل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔