اسلام آباد،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اب ہمیں الیکشن اصلاحات کی طرف جانا چاہیے تاکہ جمہوریت مضبوط ہو۔اسمبلی پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ آج جمہوریت کا دن ہے اور اب ہمیں الیکشن اصلاحات کی طرف جانا چاہیے تاکہ جمہوریت اور مضبوط ہو۔ جمہوریت کی توانائی کے لیے الیکشن میں جو رکاوٹیں ہیں سب کو مل بیٹھ کر دور کرنے چاہیئیں۔انہوں نے کہا کہ جب انتخابات نزدیک ہوتے ہیں تو لوگوں کے مسائل زندہ ہو جاتے ہیں اور یہ اچھا ہوتا ہے کیونکہ لوگوں کے مسائل حل ہو جاتے ہیں۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا امیدوار شیخ حفیظ ہی انتخابات میں کامیاب ہوں گے جبکہ ہار اور جیت کا اعلان 7 سے 8 گھنٹے تک ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ فی الحال اسلام آباد کا ہی الیکشن رہ گیا ہے اور صوبوں کی کوئی بات نہیں کر رہا۔
اب ہمیں الیکشن اصلاحات کی طرف جانا چاہیے تاکہ جمہوریت مضبوط ہو، شیخ رشید
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔