Sunday, September 8, 2024
ہومپاکستانکورونا وائرس : پاکستان میں مزید75افراد انتقال کر گئے جبکہ 1388نئے کیسزرپورٹ

کورونا وائرس : پاکستان میں مزید75افراد انتقال کر گئے جبکہ 1388نئے کیسزرپورٹ

اسلام آباد،ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید75افراد انتقال کر گئے جبکہ 1388نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ کوروناسے جاں بحق افرادکی مجموعی تعداد13ہزار13ہوگئی۔ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران32ہزار945افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھرمیں کوروناکے فعال کیسز کی تعداد16 ہزار 648ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار441 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 372، خیبر پختونخوا2 ہزار91، اسلام آباد501، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 200 اور آزاد کشمیر میں 306 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 44 ہزا690، خیبر پختونخوا 72 ہزار801، سندھ 2 لاکھ 58 ہزار679، پنجاب میں ایک لاکھ 73 ہزار395، بلوچستان 19 ہزار76، آزاد کشمیر10 ہزار319 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 956 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 63 سال سے بڑی عمر کے افراد کو بھی ویکسینیشن کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔