Friday, October 18, 2024
ہومپاکستانپاکستان میں کورونا سے مزید 42 اموات، 1,163 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا سے مزید 42 اموات، 1,163 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد،پاکستان بھر میں کورونا سے مزید 42افراد کورونا کے باعث انتقال کرگئے جبکہ 1,163نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12,938ہوگئی جبکہ 582,528افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وبا سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔پاکستان میں گزشہ 24گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید1,163نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5لاکھ82ہزار128ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد2لاکھ 58ہزار412ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ72ہزار683افرادکوروناکا شکار ہوئے۔اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں72ہزار615،اسلام آباد میں44ہزار516،بلوچستان میں19ہزار066 ،گلگت بلتستان میں4956اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے10ہزار280کیسز سامنے آچکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نندم سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید42مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 12938ہوگئی۔اس کے علاوہ پنجاب میں 5391،خیبرپختونخوا میں 2085،اسلام آباد میں501،بلوچستان میں200اور گلگت بلتستان میں 102اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث306 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سیمتاثرہ22ہزار184 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے1,529مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,029افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 5لاکھ47ہزار406مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران31ہزار948کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1163افراد میں تشخیص ہوئی۔ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 90لاکھ22ہزار124افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔