Sunday, December 22, 2024
ہومپاکستانانسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت حلیم عادل شیخ کی 2مقدمات میں ضمانت مسترد

انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت حلیم عادل شیخ کی 2مقدمات میں ضمانت مسترد

کراچی ،انسداد دہشتگردی کی ایک عدالت نے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی 2مقدمات میں ضمانت مستردکردی،پی ٹی آئی رہنماکیخلاف انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں ۔کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے ملیر میمن گوٹھ میں انسداد دہشتگردی دفعات کے تحت 2مقدمات میں حلیم عادل شیخ کی ضمانت مسترد کردی۔عدالت نے پی ایس 88ضمنی انتخاب اور تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں ضمانت مسترد کی۔عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سمیرمیرشیخ اور ان کے ڈرائیورکی ملیر میمن گوٹھ کے 2 مقدمات میں ضمانت منظورکرلی۔وکیل سمیر شیخ کا عدالت میں مقف تھا کہ سمیرشیخ تجاوزات آپریشن اورضمنی الیکشن کے دوران موقع پرموجود نہیں تھے مقدمات بد نیتی پرقائم کئے گئے ہیں ۔ عدالت نے 50,50ہزارروپے کے مچلکوں کے عوض سمیر میرشیخ سمیت 2ملزمان کورہا کرنے کا حکم دیا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔