Sunday, September 8, 2024
ہومپاکستاناوپن بیلٹ کے مخالف ملک میں کرپٹ نظام کا تسلسل چاہتے ہیں، شبلی فراز

اوپن بیلٹ کے مخالف ملک میں کرپٹ نظام کا تسلسل چاہتے ہیں، شبلی فراز

اسلام آباد(خبر نگار خصوصی )وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فرازنے کہا ہے کہ اوپن بیلٹ کے مخالف ملک میں کرپٹ نظام کا تسلسل چاہتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میںانہوں نے کہا کہ تحریک انصاف وہ جماعت ہے جس نے نظام میں شفافیت اور ملک میں کرپشن کے خاتمے کو ایک تحریک کی شکل دی۔عمران خان اس مقصد کے حصول کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔شبلی فراز نے کہا کہ اوپن بیلٹ کے مخالف ملک میں کرپٹ نظام کا تسلسل چاہتے ہیں، پوری قوم نے جان لیا کہ انتخابی نظام میں شفافیت کے اہم معاملے پر کون تاریخ کے کس رخ پر کھڑا ہے، اپوزیشن دھاندلی زدہ نظام کی حامی اور شفافیت کی راہ میں دیوار بنی، جب کہ عمران خان انتخابی عمل میں شفافیت کیلئے غیر متزلزل عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔