سکردو(آئی پی ایس)نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان گلگت بلتستان چیپٹر کا تیسرا یوتھ کنونشن استحکام پاکستان ،با اختیار نوجوان اور بین المسالک ہم آہنگی کے عنوان سے اختتام پذیر ہوا.
تقریب کے مہمان خصوصی فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل کاشف خلیل (ستارہ جرات) تھے
جس میں سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی امجد زیدی،ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن گلگت بلتستان ذاکر حسین،صدر نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان حنان علی عباسی، ڈی۔آی۔جی بلتستان رینج،کمشنر بلتستان ڈویژن اور سپیشل اسسٹنٹ ثو جیف منسٹر سید شمس الدین اور دیگر معززین نے شرکت کی.
جس میں گلگت بلتستان کی یوتھ نے کثیر تعداد میں شرکت کی.
پروگرام کے اختتامی تقریب میں فورس کمانڈر گلگت بلتستان نے ایونٹ آرگنائزر/اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے یوتھ ممبرز کو انعامات سے نوازا ۔


