Sunday, December 22, 2024
ہومپاکستانسندھ کے اسکولوں میں 50 فیصد حاضری کا سلسلہ برقرار رہے گا، سعید غنی

سندھ کے اسکولوں میں 50 فیصد حاضری کا سلسلہ برقرار رہے گا، سعید غنی

کراچی (آئی پی ایس )وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے صوبے بھر کے اسکولوں میں 50 فیصد حاضری کا سلسلہ برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔کیمپ آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے بتایا کہ صوبے میں تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ طے شدہ فیصلوں کے مطابق اسکولوں میں 50 فیصد حاضری ہوگی، اسکول میں بچوں کے درمیان فاصلہ رکھنا لازمی ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ جب 100 فیصد بچوں کو ایک ساتھ اسکول بلایا جائے گا تو فاصلہ کیسے رکھا جا سکے گا؟ کورونا وائرس کے خاتمے تک 100 فیصد بچوں کو اسکول بلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی وجہ سے کنفیوژن ہورہا ہے، ہم سندھ میں اپنا فیصلہ برقرار رکھیں گے، کورونا کے اختتام پر 100 فیصد بچوں کو ایک ساتھ اسکول جانے کی اجازت دیں گے۔خیال رہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں کمی کے بعد یکم مارچ سے اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں طلبہ کی 50 فیصد حاضری پر سے پابندی اٹھالی ہے اور اب اسکول معمول کے مطابق کھلیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔