Sunday, December 22, 2024
ہومپاکستاناسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کامحمد علی سدپارہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کامحمد علی سدپارہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر و ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علی سدپارا جیسے قومی ہیرو کی جدائی پوری قوم کے لیے دکھ کا باعث ہے، وطن عزیز کا نام روشن کرنے کے لیے ان کے جوش و جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر نے اللہ تعالی سے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور علی سدپارہ کے اہل خانہ کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمانے کی دعا کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔