ہومپاکستانفوادچودھری کے نسل پرستانہ بیان نے نیا تنازع کھڑا کردیا

فوادچودھری کے نسل پرستانہ بیان نے نیا تنازع کھڑا کردیا

فواد چودھری کے نسل پرستانہ بیان پرسوشل میڈیا پران سے معافی اور نجی چینل کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیاجارہا ہے۔
سابق ڈی جی آئی ایف آئی بشیرمیمن نے ہیکرہونے کے دعویدارشخص کے اس انکشاف کی تصدیق کی تھی کہ انہیں وزیراعظم ہاوس کے باتھ روم میں بند کیا گیا تھا۔
انہوں نے نجی چینل کو انٹرویو میں بتایا تھا کہ عمران خان نے وزیراعظم ہاوس میں ان کے سامنے مریم نواز کے بارے میں انتہائی غلیظ زبان استعمال کی تھی جس پرنہوں نے اونچی آواز میں عمران خان کو جواب دیا۔ بشیر میمن کے مطابق،میرا لہجہ دیکھتے ہوئے اعظم خان نے دیکھا کہ معاملہ خراب ہو رہا ہے تو وہ میرا ہاتھ پکڑکر باتھ روم میں لے گئے اور کہا خدا کا واسطہ ہے سر، وزیر اعظم سے اس طرح بات کرتے ہیں۔
وائرل کلپ میں کاشف عباسی نے معاملے پراعظم خان کا موقف جاننے کے لیے پی ٹی آئی ترجمان فواد چودھری سے سوال کیا جس کا جواب دینے کے بجائے کہا کہ،نہیں وہ تو کہتے ہیں لیکن انہوں (بشیرمیمن)نے بھی تو یہ کہا ہے کہ یہ(اعظم خان )مجھے سمجھانے کے لیے باتھ روم میں لے گئے تھے.
ساتھ ہی فواد چودھری نے پنجابی زبان میں معنی خیزلہجے میں کہا کہ،بڑا انہوں ( بشیرمیمن )نے رسک لیا ہے پٹھان کے ساتھ باتھ روم میں جانے کا ۔
اس موقع پرکاشف عباسی نے ردعمل میں ہنستے ہوئے کہا ،بریک لیتے ہیں ناظرین،بات کہیں اورجارہی ہے۔
سوشل میڈیا پرفواد چودھری کے ان نسل پرستانہ جملوں کے خلاف سخت ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔

سربراہ عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخواہ ایمل ولی خان نے پشتوزبان میں کی جانے والی اپنی ٹویٹ میں فوادچودھری سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا،میں اپنی برادری سے اپیل کررہا ہوں کہ آج فواد چودھری نامی شخص نے نجی ٹی وی چینل پر پوری پشتون برادری کی توہین کی۔ پوری قوم اس چینل کا بائیکاٹ کرے جب تک یہ ٹی وی پر براہ راست معافی نہیں مانگتا۔

ساتھ ہی انہوں نے پوری قوم سے بھی متعلقہ چینل کی جانب سے آن ائرمعافی مانگنے تک بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔
ٹوئٹرپرکیے جانے والے تبصروں میں پشتون برادری سے تعلق رکھنے والے اور دیگرصارفین کی جانب سے بھی چینل کے بائیکاٹ اور فواد چوہدری سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتیہوئے ایسے بیان کی سخت مذمت کی جارہی ہے۔

 

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔