اسلام آباد (سب نیوز )نوجوانوں نے سگریٹ نوشی، نیکوٹین پاچز اور تمباکو کی جدید اقسام کے خلاف پوسٹ کارڈ مقابلے کو کامیاب کر دیا جبکہ کرمیٹک ٹرسٹ نے تمباکو نوشی کی جدید مصنوعات کے خلاف آگاہی مہم کو مزید تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
پاکستان کو تمباکو سے پاک بنانے کی کوشش میں کرومیٹک ٹرسٹ نے نکوٹین پاچز اور جدید تمباکو کی مصنوعات پر پابندی لگانے کے لیے آگاہی مہم کا دوسرا سالانہ مقابلہ کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے۔ایک ماہ تک جاری رہنے والی اس ڈیجیٹل مہم کے دوران، کرومیٹک ٹرسٹ نے 8 سے 25 سال کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں نکوٹین پاچز اور تمباکو نوشی کی جدید اقسام پہ فوٹوشاپ، السٹریٹر اور دوسرے سافٹ ویئرز کے ذریعے پوسٹ کارڈ ڈیزائن کرنے کے لیے آگاہ کیا۔اس پوسٹ کارڈ مقابلے کے دوران پاکستان بھر سے 500 سے زائد اندراجات موصول ہوئے۔ ماہرین کی جیوری نے 50 ہزار روپے کا پہلا انعام کراچی سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ نوروز وڈسریا کو منتخب کیا، دوسرا انعام اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی ام رباب دوسرے نمبر پہ رہی اور انہیں 20 ہزار روپے کا انعام دیا گیا جبکہ اور تیسرے نمبر پہ 25 لاہور سے سالہ عبدالرحمان ناگی رہے جنہوں نے10 ہزار روپے کا انعام جیتا۔اس آرٹ واک کے دوران تمام 500 اندراجات کی نمائش تقریب اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں کی گئی جس میں ماہرین صحت، پالیسی ساز، میڈیا کے نمائندے اور طلبا و طالبات موجود تھے۔
وزیراعظم کے مشیر خاص فیصل کریم کنڈی نے کرومیٹک ٹرسٹ کے سی ای او جناب شارق خان کو بچوں کے مابین یہ تخلیقی مقابلہ کروانے پہ مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس پوسٹ کارڈ مقابلے میں حصہ لینے والے سبھی بچے فاتح ہیں۔انہوں نے سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بچوں کو نکوٹین پاچز اور ای سگریٹ کے مضر اثرات سے آگاہ کرنے کے لیے کرومیٹک ٹرسٹ کی کوششوں کو سراہا۔ فیصل کریم کنڈی نے نوجوانوں میں تمباکو نوشی کے خاتمے بالخصوص نیکوٹین پاچز کی فروخت پہ قانونی گرفت مضبوط کرنے کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
کرومیٹک ٹرسٹ کے سی ای او شارق خان نے کہا کہ اس پوسٹ کارڈ مقابلے کا آئیڈیا پاکستان کے نوجوانوں میں آگاہی پھیلانا تھا کیونکہ تمباکو کمپنیاں نوجوانوں کو نشے کا عادی بنانے کے لیے نئی مصنوعات کے ساتھ نشانہ بنا رہی ہیں۔ انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوان بچوں اور بچیوں کی نیکوٹین پاچ کی مارکیٹنگ پر پابندی عائد کی جائے۔شارق خان نے اس مقابلے میں حصہ لینے والے ہر بچے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان بچوں کے والدین خصوصی تحسین کے مستحق ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے بچوں کو اس مہم کا حصہ بننے کے لیے حوصلہ افزائی ۔
شارق خان نے کہا کہ نیکوٹین کے پاچز اور تمباکو کی جدید مصنوعات عمر یا جنس سے قطع نظر ہر ایک کے لیے خطرہ ہیں۔ نوجوانوں کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ نکوٹین کے پاچ دیگر صارفین کی مصنوعات کی طرح نہیں ہیں یہ خطرناک ہیں اور یہ موت اور مہلک بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ پوسٹ کارڈ مقابلہ گزشتہ سال کی کرومیٹک کی آگاہی مہم کا تسلسل ہے جس کے ذریعے کرومیٹک ٹرسٹ کا پیغام پاکستان بھر کے لاکھوں بچوں کو سگریٹ نوشی کے خطرات اور اس سے ان کی قیمتی صحت کو نقصان پہنچانے کے بارے میں پہنچایا گیا۔
کرمیٹک ٹرسٹ کا تمباکو نوشی کیخلاف آگاہی مہم کو تیز کرنے کا عزم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
