اسلام آباد -وزیراعظم شہباز شریف نے آڈیو لیکس کے معاملے پر وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں 12 رکنی اعلی اختیاراتی کمیٹی تشکیل دے دی۔ اعلی اختیاراتی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق وفاقی وزرا شیری رحمان، اعظم نذیرتارڑ، اسد محمود اور امین الحق شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی میں انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) بھی شامل ہیں تاہم کمیٹی میں ڈی جی آئی ایس آئی کی نمائندگی ان کا نامزد نمائندہ بھی کرسکتا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی وزیراعظم ہاس میں سائبرسکیورٹی کی خلاف ورزی کی تحقیقات کرے گی اور کمیٹی تحقیقات 7 دن میں مکمل کرے گی۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹی وزیراعظم ہاس میں موجودہ سکیورٹی پروٹوکول کا جائزہ لے گی اور وزیراعظم ہاس میں فول پروف سکیورٹی اورڈیجیٹل ایکوسسٹم یقینی بنائے گی، اس کے علاوہ کمیٹی وزیراعظم ہاس میں ای سیفٹی نظام کا دوبارہ جائزہ لے گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی وزیراعظم ہا ئو س میں ڈیٹاکومحفوظ بنانے کیلئے سفارشات بھی دے گی۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں قومی سلامتی کمیٹی نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے اعلی اختیاراتی کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی تھی۔
آڈیو لیکس معاملہ،اعلی اختیاراتی کمیٹی تشکیل، آئی ایس آئی اور آئی بی کے ڈی جیز شامل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔