Sunday, December 22, 2024
ہومپاکستانپشاور میں دہشت گردوں کا فوجی قافلے پر حملہ، 2 اہلکار شہید

پشاور میں دہشت گردوں کا فوجی قافلے پر حملہ، 2 اہلکار شہید

پشاور میں دہشت گردوں نے فوجی قافلے پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوف کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دیشت گردوں نے حسن خیل کے علاقے میں فوجی قافلے پر فائرنگ کی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فوجی دستوں کی فوری جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ شہدا میں لانس نائیک محمد پناہ اور ایف سی کے سپاہی شمس اللہ شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ممکنہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے علاقے کاکلیئرنس آپریشن جاری ہے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔