Wednesday, October 30, 2024
ہومپاکستانمقدس اوراق کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج ، اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے تین گھنٹوں سے بلاک،مظاہرین کا مذاکرات سے انکار

مقدس اوراق کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج ، اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے تین گھنٹوں سے بلاک،مظاہرین کا مذاکرات سے انکار

اسلام آباد،مقدس اوراق کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج ،شہری کری روڈ اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے پر نکل آئے ،اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے تین گھنٹوں سے بلاک ،سلام آباد ایکسپریس ہائی وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیںجبکہ دفاتر جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،مظاہرین نے مقدس اوراق کی بے حرمتی کرنے والوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ،ایس پی رورل رانا وہاب موقع پر پہنچ گئے جبکہ مظاہرین نے مذاکرات کرنے سے انکار کردیا۔شہری نے مظاہرین سے مطالمہ کیا کہ آپ اسلام کے ٹھیکیدار ہو ،روڈ کیوں بلاک کیا جس پر مظاہرین نے شہری پر تشدد کیا اورزخمی شہری کو پولیس نے بچایا۔تفصیلات کے مطابق کری روڈ اسلام بادسے پبلک نے ایک کباڑ لے جانے والا رکشا چنگ جی پکڑا جس میں قرآن مجید کے مقدس اوراق موجود تھے ، جس پر عوام نے پوچھا یہ کہاں پھینکے جا رہے ہوتو اس پر رکشہ ڈرائیور گل خان سکنہ پشاور نے کہاکہ میں ان کو دفنانے جا رہا ہوں۔اسی اثنا میں علاقہ کری روڈ کے رہائشی اکٹھے ہو گئے جن کا کہنا تھا کہ یہ گندگی کے ڈھیر پرپھینکنے جا رہا ہے ۔پہلے بھی ایسے واقعات ہو چکے ہیں ،ہم اسکو جانے نہیںدیں گیں ۔اسکو پولیس کے حوالے کریں گے اور انکوائری کرائیں گے ،اسکے پیچھے کون ہے ،اس پر عوام مشتعل ہو گئی ۔ کری روڈ اور کھنہ پل کے رہائشی لوگوں نے احتجاجی طور پر اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے کو دونوں سائیڈوں سے بند کر دیا ۔ اور رکشے روڈ پر کھڑے کر دئیے اور مقدس اوراک والا رکشہ بھی ہائی وے پر کھڑا کر دیا۔تھانہ کھنہ کے ڈیوٹی افسر موقع پر موجود ہیں عوام سے مزاکرات کی کوشش کی جا رہی ہے مگر ٹریفک کھنہ پل سے فیص آباد اور کورال تک بند ہے،بدتیرین ٹریفک جام ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔