Saturday, May 30, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانعمران خان کی 50ہزار جرمانے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

عمران خان کی 50ہزار جرمانے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

سابق وزیراعظم عمران خان کی 50 ہزار جرمانے کے خلاف اپیل پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
الیکشن کمیشن کے تین رکنی بینچ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر پشاور کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عائد جرمانے کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔دوران سماعت عمران خان کے وکیل نے دلائل دیے کہ ان کے موکل نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی اور نہ ہی سرکاری وسائل کا استعمال کیا۔
بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ عمران خان نے ملک بھر میں میں جلسے کیے لیکن کہیں بھی سرکاری مشینری کی مدد نہیں لی۔عمران خان کے وکیل نے کہا کہ سرکاری وسائل کے استعمال پر نوٹس پبلک آفس ہولڈر کو جاتا ہے الیکشن لڑنے والے امیدوار کو نوٹس جاری نہیں کیا جاتا۔الیکشن کمیشن نے دلائل مکمل ہونے کے بعد عمران خان کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔