Saturday, May 30, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومدنیاتہاڑ جیل میں قید کشمیری رہنما الطاف شاہ کو کینسر کا انکشاف،بیٹی کا فوری رہائی کا مطالبہ

تہاڑ جیل میں قید کشمیری رہنما الطاف شاہ کو کینسر کا انکشاف،بیٹی کا فوری رہائی کا مطالبہ

بھارت کے بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں 5سال سے قید حریت پسند کشمیری رہنما اور سینئر صحافی الطاف احمد شاہ کی بیٹی نے اپنے والد کی صحت کی خرابی صحت کی بنیاد پر طبی امداد فراہم کر نے اور فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے،رووا شاہ نے اپنے مسلسل ٹویٹس میں کہا ہے کہ ان کے والد کو گردوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جو ان کے جسم کے دیگر حصوں میں پھیل رہا ہے، اور اب ان کی ہڈیوں کو متاثر کرنا شروع کر دیا ہے،رووا شاہ نے کہا کہ میرے جیل میں بند والد کو گردوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جس میں میٹاسٹیسیس ہے اور یہ ہڈیوں سمیت ان کے جسم کے دیگر حصوں میں پھیل چکا ہے۔ انہوں نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں اور ان کے خاندان کو والد سے ملاقات کی اجازت دی جائے، اور صحت کی بنیاد پر ان کی ضمانت کی درخواست کو قبول کیا جائے، انہوں نے اپنی ٹویٹ میں بھارتی وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو بھی ٹیگ کیا ہے،یاد رہے،الطاف شاہ مرحوم علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کے داماد ا اورن سات افراد میں شامل تھے جنہیں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے 2017 میں دہشت گردی کی فنڈنگ کے بے بنیاد الزام میں گرفتار کیا تھا۔

ka

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔