Saturday, December 21, 2024
ہومسائنس و ٹیکنالوجیانسٹاگرام صارفین کیلئے خوشخبری:4سے زائد افراد کے درمیان لائیو اسٹریمنگ کی سہولت متعارف

انسٹاگرام صارفین کیلئے خوشخبری:4سے زائد افراد کے درمیان لائیو اسٹریمنگ کی سہولت متعارف

دبئی،فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ)انسٹاگرام نے اپنے صارفین کے لیے خوشخبری کا اعلان کیا ہے۔ انسٹاگرام انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی چند ہفتوں میں انسٹاگرام پر چار سے زائد افراد کے درمیان لائیو اسٹریمنگ کی سہولت پیش کرے گی۔انتظامیہ کے مطابق اس وقت انسٹاگرام پردو افراد ہی لائیو گفتگو کرسکتے ہیں۔ نئے فیچر پر دسمبر 2020 سے تجربہ کیا جارہا ہے۔انسٹاگرام کے سی ای او آدم موسری نے کہا کہ ہم بہت خوشی سے یہ اعلان کر رہے ہیں کہ آئندہ چند ہفتوں میں ہم انسٹاگرام میں ایک نیا فیچر شامل کر رہے ہیں جس کے بعد ایک وقت میں دو کی بجائے چار افراد تک لائیو گفتگو کر سکیں گے۔کورونا وبا کی وجہ سے لائیو تقریبات کو زیادہ تر منسوخ کر دیا گیا ہے اور زیادہ تر تقریبات کا آن لائن انعقاد ہی کیا جاتا ہے۔ ایسے میں انسٹاگرام کا یہ نیا فیچر بہت سودمند ثابت ہو گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔