اسلام آباد،چیف کمشنر نے اسلام آباد ہائی کورٹ حملہ کیس میں تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)تشکیل دے دی،جے آئی ٹی میں پولیس اور حساس اداروں کے نمائندے شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس کی تحقیقات کیلئے چیف کمشنر اسلام آباد نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی میں پولیس اور حساس اداروں کے نمائندے ،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ،ایس ایس پی سی ٹی ڈی، ایس پی صدر، ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او مارگلہ کے علاوہ آئی ایس آئی اور آئی بی کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔جے آئی ٹی معاملے کی تحقیقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ، ہائیکورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار سے مدد لے گی ،جے آئی ٹی تھانہ مارگلہ اور رمنا میں اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیسز کی تفتیش کاجائزہ بھی لے گی۔
اسلام آبادہائیکورٹ حملہ کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔