اسلام آباد،چیئرمین وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے)نے سیکٹر آئی 14،15 اور16 میں جاری ترقیاتی کاموں کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی لانے کی ہدایات جاری کیں۔
گزشتہ روز مزکورہ سیکٹروں اورسب سیکٹرزکے اچانک دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ فوری طور پر مذکورہ سیکٹرزکاانفرااسٹرکچرمکمل کرکے یہاں اسٹریٹ لائٹس لگائی جائیں اورجدیددطرز کے پارک بنائے جائیں،تاکہ جن شہر یوں کو یہاں پلاٹ الاٹ ہوئے ہیں وہ فوری طور پر گھر بنانا شروع کریں۔اس موقع پر افسران نے چئیرمین سی ڈی اے کو بریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیا کہ سیکٹر I-15/3 کا35 فیصد ترقیاتی کا مکمل ہوچکا ہے،جبکہ مزکورہ سیکٹر میں باقی ترقیاتی کام بھی تیزی سے جاری ہیں۔مزکورہ سب سیکٹر 86کروڑ 62لاکھ کاترقیاتی کام ہوناہے،جبکہ روڈانفرااسٹرکچرپر بھی کام جاری ہے،98فیصد روڈزکا قبضہ حاصل کرکیارتھ ورک کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ آمدہ چند ماہ میں مزکورہ کام مکمل کرلیا جائے گا،جلد ہی سیکٹر میں سروسز کا بھی آغاز کیا جارہا ہے۔جبکہ ساتھ ہی انڈر گرائونڈ,اوورہیڈ ٹینک بنانے کاکام بھی شروع کردیا گیاہے۔دوسری جانب کلوٹ اوربریج کی تعمیر کاکام بھی جاری ہے،آمدہ تین ماہ میں کلوٹس بھی مکمل کرلئے جائیں گے،جبکہ چھ ماہ میں بریج بھی مکمل کرلیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ سیکٹر I-15/4 کاٹینڈر بھی ایوارڈ کردیا گیا ہے،جس کی بڈ پرائس 58کروڑ ہے۔I-15/1کا ٹینڈر اوپن کردیا گیا ہے،جبکہ آئی 15/2 کاٹینڈر آئندہ چند روز میں جاری کردیا جائے گا۔