Saturday, December 21, 2024
ہومپاکستانفواد چوہدری نے تحریک انصاف کے سینیٹ امیدواروں کا اعلان کردیا

فواد چوہدری نے تحریک انصاف کے سینیٹ امیدواروں کا اعلان کردیا

اسلام آباد،تحریک انصاف نے سینٹ کے امیدواروں کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحرک انصاف نے سینیٹ کی زیادہ تر نشستوں پر اپنے امیدواروں کے نام فائنل کر لئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تحریک انصاف کے سینیٹ امیدواروں کی لسٹ شیئر کردی جس کے مطابق اسلام آباد سے عبدالحفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد ، سندھ سے فیصل واوڈا ،بلوچستان سے عبدالقادر ،پنجاب سے سیف اللہ نیازی تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے جبکہ خیبرپختونخوا سے شبلی فراز ،محسن عزیز، ذیشان خانزادہ،نجی اللہ خٹک پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ ٹیکنوکریٹ نشست پر دوست محمد محسود اور عون عباس بپی ،علی ظفرتحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے جبکہ خواتین کی ٹیکنوکریٹ کی نشست پر ثانیہ نشتر،فلک نازامیدوار ہوں گی،اسی طرح مینارٹی سے گردیپ سنگھ اور ڈاکٹر زرقا کے نام بھی فائنل کرلئے گئے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔