اسلا م آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن آئیسکو نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اب تک بیس لاکھ صارفین کو ریلیف دیا ہے آئیسکو ریجن میں وفاقی حکومت کی پالیسی کے تحت چھ ماہ تک ایک سے دو سو یونٹ اور اس کے بعد جون جولائی میں تین سو یونٹ استعمال کرنے صارفین کو بلا امتیاز فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں یہ ریلیف گیا ہے ۔ مجموعی طور پر ریلیف کی یہ رقم تین ارب تیرہ کروڑ باون لاکھ روپے بنتی ہے ۔ آئیسکو ترجمان کے مطابق کسی بھی علاقے سے کوئی شکایات موصول ہوں تو فوری طور پر اس پر عمل کیاجاتا ہے حکومت کی پالیسی کے مطابق آئیسکو بھی دیگر ڈسکوز کی طرح ریلیف دے رہا ہے ۔
فیول ایڈجسٹمنٹ ،آئیسکو نے بیس لاکھ صارفین کو ریلیف دے دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
